
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک
وائرس سے پانچ لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
کورونا وائرس کا پھیلاو¿ پوری دنیا میں تیزی سے جاری ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں 1,05,90,724افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اب تک 5,14,020 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42,78,434 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27,27,853 ہے۔
ملک میں مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 14,54,397 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 130122 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ بعض ممالک میں سخت لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تصدیق شدہ متاثرین اور اموات کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن اب بھی کئی ممالک میں کورونا کے پھیلاﺅ میں اضافہ ہورہا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں برازیل، میکسیکو، بھارت، جنوبی افریقہ اور کولمبیا میں متاثرین اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا سے برازیل میںاب تک 59,656، برطانیہ میں 43,730، فرانس میں 29,843، میکسیکو میں27,769، ایران میں10,817 اورکینیڈا میں 8,591 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔




































