
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق25جنوری کوختم ہونےوالےہفتےکےدوران سعودی عرب اوریو اے ای سےدوارب ڈالرموصول ہونےسےملکی مجموعی زرمبادلہ کےذخائر 14ارب80کروڑ25لاکھ ڈالرہوگئے
جس میں مرکزی بینک کے ذخائرکی مالیت 8ارب15کروڑ43لاکھ ڈالرجب کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 6ارب64کروڑ82لاکھ ڈالرہوگئی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق زیرتبصرہ مدت کےدوران48کروڑ20لاکھ ڈالرکی قرض ودیگرادائیگیاں بھی کی گئیں،جس کےباعث زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ 2ارب ڈالرکےبجائےایک ارب51کروڑ80لاکھ ڈالر ہوسکا ۔





































