
ملتان:
قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے اور تمام تر تنازعات کے بعد ان کی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرنے کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی ہے.
ویڈیو تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی کی ہے جس میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی مسرور ہوگئے ۔ مفتی قوی نے گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کئے۔ مفتی عبدالقوی گانوں پر ناصرف جھومتے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجا کر داد بھی دیتے رہے۔
چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی وائرل ہوئی تھی۔





































