کراچی کیلئے 162ارب کےخصوصی پیکیج کا اعلان

کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹرانسپورٹ، سیوریج اور پانی کے منصوبوں سے متعلق کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔ 

گورنر ہاؤس میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے، اس شہر کے لیے کیے گئے اپنے وعدوں کو نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ماسٹر پلان بھی ایک مسئلہ ہے، کیونکہ اگر طیارے میں سفر کرتے ہوئے نیچے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ پورے شہر میں کنکریٹ بکھرا ہوا ہے، یہاں سبزہ دکھائی نہیں دیتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پھیلتا جارہا ہے اور شہر جتنا پھیلتا ہے اس کے لیے اتنے ہی مسائل بڑھتے ہیں، تاہم اب ہم چاہتے ہیں کہ شہرِقائد ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کی تیاری تک اس کے لیے عبوری اقدامات اٹھائے جائیں، کیونکہ اگر یہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو آئندہ ڈھائی سال کے اندر پتہ نہیں یہ شہر کہاں پہنچ جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور کراچی کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت انہیں مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 45 کھرب روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوتے ہیں جس میں سے 2 کھرب روپے قرضے کی ادائیگی کی مد میں چلے جاتے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن میں سے تقریباً ڈھائی ارب روپے صوبوں کو چلے جاتے ہیں جبکہ دفاعی شعبے کے لیے بھی وفاق کو 17 سو ارب روپے رکھنے ہوتے ہیں، تاہم اس طرح مالی سال کا آغاز ہی خسارے پر ہوتا ہے۔

سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ حکومتِ سندھ کی ذمہ داری ہے، کیونکہ اندرونِ سندھ سے ایک جماعت الیکشن جیت جاتی ہے اور پھر گزشتہ دس سال میں اس نے کراچی کے ساتھ کیا کیا وہ سب کے سامنے ہے۔وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر 18 تجویز کردہ منصوبے ہیں۔ان منصوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 10 منصوبے اور سیوریج اور پانی کے 7 منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہم کراچی میں پانی بچانے کے لیے مہم چلائیں گے جس کے لیے شہری انتظامیہ تیاری کرے، کیونکہ آج تک پاکستان میں اس کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے شہریوں کے لیے بنائے گئے بن قاسم پارک کا بھی افتتاح کردیا۔

پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے کہ کراچی کے لیے سرسبز جگہوں کو بچائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے 10 ممالک میں پاکستان کا 8واں نمبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک اچھا ماحول ملنا چاہیے، یہاں کھیل کے میدان اور پارکس ضروری ہیں جن پر قبضہ ہوچکا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہریالی کم ہونے سے موسم کی حدت میں اضافہ ہوا۔

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے

غیر مسلموں سے جنگ اورمسلم حکمرانوں کی بے حسی (حانیہ فیصل )

حانیہ فیصل

اس آرٹیکل کہ لکھنے کا مقصد صر ف اور صرف اپنے فرائض کو یادلانا ہے۔ اس کےموضوع سے صاف واضح ہے کہ ہم کس حوالے سے بات کریں

... مزید پڑھیے

عالمی یوم کتاب ۔۔۔۔ کتاب درس انقلاب (امبرین معیز)

 امبرین معیز

اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کے ساتھ اس کائنات کو بنایا اور نہ صرف  زندگی گزارنے کے لیے جسمانی ضرورتوں کے اسباب مہیا کیے بلکہ اس

... مزید پڑھیے