
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعرات سے احسا س پروگرام کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ20لاکھ
خاندانوں کو فی کس 12ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔
کورونا وائر س کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو ریلیف دینا سب سے بڑا چیلنج ہے ،ہم نے تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکیج دیا ہے ،
وزیر اعظم نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ افراد نے ریلیف کیلئے ایس ایم ایس کیے ہیں ۔ایمانداری کے ساتھ مستحقین کو پیسہ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستحقین کو دو ڈھائی ہفتے کے اندر امداد مل جائے گی ،رقم کی تقسیم کیلئے 17ہزار پوائنٹس بنیں گے جہاں سے فنڈز ملنا شروع ہو جائیں گے ۔





































