
کراچی ( رپورٹ: دین محمد ،فیضان اشرف ) کورونا وائرس کے با عث لاک ڈاؤن میں سختی کے باوجود کراچی کے شہری گھروں میں
بیٹھنے کو تیارنہیں ۔دیہاڑی دار طبقہ تاحال سڑکوں پر امداد کا منتظر ہے ، شہر لے مختلف علاقوں ،کورنگی ،نئی کراچی ،نارتھ ناظم آباد طا رق روڈ ،ڈیفنس ،بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں لوگ سڑکوں پر موٹرسائیکلوں ،کاروں اور پیدل نکلے ہوئے ہیں ،بعض افراد نے” رنگ نو “سے گفتگو میں بتایا کہ اب لاک ڈاو¿ن ختم ہوجانا چاہیے۔لوگوں کے معاشی حالات ابتر ہیں ،سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہے ۔
محمد یوسف میﺅایک دکاندار ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے نظام زندگی معطل ہوچکا ہے ۔عبد الرو¿ف نے کہا کہ لاک ڈاؤن شہریوں کو کورونا سے سے بچانے کیلئے کیا گیا تھا ۔اب لوگ پریشان ہیں ۔محمد جمیل نے کہا کہ لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ رہے ۔خواتین بھی سڑکوں پر ہیں ،لوگ بالکل احتیاط نہیں کررہے ۔
یاد رہے کہ حکومت سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ 14اپریل کے بعد اس کا لاک ڈاؤن میں توسیع کا ارادہ نہیں اوروہ مارکیٹیں کھولنے کی مشروط اجازت دے گی ۔





































