کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شفائے رحمت
مفت ہو میو کلینک کا افتتاح کردیا گیا ۔
افتتاح سابق ناظم نیو کراچی ٹا ون شفیق الرحمن عثمانی نے کیا ،اس موقع پر بانی وچیئر مین ٹرسٹ رحمت بھائی ،جنرل سیکریٹری خالد صدیقی ،منظر عالم ،کوارڈنیٹر انتصارغوری ،ڈاکٹر خالد ،دین محمد ،فیضان اشرف ،عمران جاوید ،صلاح الدین ودیگر موجود تھے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی کا علاقہ غریب آباد ی کا علاقہ ہے ،جہاں علاج سمیت لوگوں کو صاف پانی ،صحت وصفائی سمیت دیگر ضروریات دستیاب نہیں ۔کلینک سے لوگوں کو علاج کی مفت سہولتیں میسر آئیں گی ۔
رحمت بھائی نے کہا کہ ملک میں صحت کی سستی سہولتوں کا فقدان ہے ۔کمزورطبقہ علاج کی استطاعت نہیں رکھتا کیوں ان کا چولہا چلنا بھی مشکل ہے ،اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے کلینک کا آغاز کیا ہے ۔
انتصاراحمد نے کہا کہ رحمت ٹرسٹ علاقے کے لوگوں کیلئے بلا تفریق کام کررہا ہے ،انشاللہ آئندہ بھی کرے گا ۔کلینک سے غریب آبادی استفادہ کرے گی ۔ڈاکٹر خالد نے کہا کہ کلینک میں نہ صرف مفت معائنہ ہوگا بلکہ ادویہ بھی فراہم کی جائیں گی ،رحمت ٹرسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں ۔لوگوں کو ٹرسٹ کا ساتھ دینا چاہیے ۔




































