
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 47 ویں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا
گیا ۔
آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی میں ماہر امرض چشم سرجن ڈاکٹر محمود شاہ، آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی نے موتیا کے مریضوں کا آپریشن کیا اورنہیں لینس بھی لگائے۔
خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تمام مریضوں کو سفری سہولیات مہیا کی گئیں جبکہ کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ ہسپتال میں منعقدہ کیمپ کےآرگنائزر زاہد رحیم، وسیم الدین اور میمون اسلام نے مریضوں کو معاونت کی اورنہیں اپنی خدمات فراہم کیں ۔




































