
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔بارشیں برسانے والا سسٹم شہر سے تین روز بارشیں برسانے
کے بعد نکل گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم اب کمزور پڑ چکا ہے۔یہ سسٹم اب بلوچستان کی جانب سفر کر سکتا ہے۔تین روز کی بارشوں سے کراچی شہرپانی پانی ہوگیا ہے۔
نکاسی آب کا بہترین نظام نہ ہونے کے سبب لوگ اذیت کا شکار ہیں،جب کہ کورنگی ندی اور کازوے پانی بھر جانے کی وجہ سے بند ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔




































