
اسلام آباد( ویب ڈیسک )قومی ہیرواورمحسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیرخان کو فیصل مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد
سیکٹر 8ایچ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ پروفیسرمحمد الغزالی نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں اعلی سول و عسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تدفین سے قبل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔نماز جنازہ کی دائیگی کے دوران باران رحمت برستی رہی ۔
اتوار کی صبح 7 بجے ڈاکٹر عبدالقدیر کو اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ،وہ کورونا سے شفایاب ہو کر گھر منتقل ہو ئےتھے،تاہم اتوار کی صبح طبعیت خراب ہونے کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنی وصیت پروفیسر غزالی کو دی تھی ،ان کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی ۔
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف ،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤن نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ کے کراچی اورملتان ،بہاولپور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ملک بھر کے عوام قومی ہیروکے انتقال پرغمزدہ ہیں ۔آج ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرغا ئبانہ نماز ادا کی جائے گی ۔




































