کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )"ادارہ رنگ نو ڈاٹ کام "نے ماہ اگست کو " ماہ آزادی" کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اعلان ترجمان رنگ نو ڈاٹ کام محمد سعاد نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رنگ نو ڈاٹ کام کی جانب سے پورا ماہ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام جائے گا ۔ یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پورا ماہ رنگ نواردو ویب سائٹ پر جدوجہد آزادی سےمتعلق مضامین کی اشاعت کا اہتمام کیا گیا ہے۔اسی مناست سے کل پاکستان اور کل کراچی مقابلہ مضمون نویسی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،جن کے نتائج کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا ۔14 اگست کو آزادی کیک کاٹا جائے گا جبکہ 20 اگست کو رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رائٹرز اور علمی ادبی شخصیات کو ایوارڈز دینے کے ساتھ ساتھ ملی نغموں، تقریر اور کوئز کے مقابلہ جات بھی منعقد کیے جائیں گے ۔