محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم محسن نسواں بھی ہیں: ڈاکٹر رضوانہ انصاری

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم محسن نسواں بھی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد و زن کو حقوق کے

اعتبار سے برابری کا درجہ عطا فرمایا۔ عورت کوجینےکا حق دیا، علم حاصل کرنے کا حق دیا، معاشی خودمختاری اور ملکیت کا حق دیا، اور تشدد و ظلم سے تحفظ فراہم فرمایا۔یہ بات ڈاکٹر رضوانہ انصاری نے گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں اسپیکر جنرل(ر) معین الدین حیدر کی زیر صدارت منعقدہ ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس میں کہی۔اجلاس کا موضوع ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بچوں اور خواتین کا مقام‘‘‘تھا،جامعہ کراچی شعبہ قرآن و سنت کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زینت ہارون مہمان مقررکے ساتھ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

 ڈاکٹر رضوانہ انصاری نے کہانبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت کاحقیقی تقاضا یہ ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول وفعل ہمارے لیے حکم کا درجہ رکھتے ہوں لیکن افسوس کیا ہم نے واقعی اپنےاس مذہبی تقاضے کو پورا کیا ہے؟ آج صنفی برابری کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 147ویں نمبر پر ہے۔ ہر سال پانچ ہزار سے زائد خواتین گھریلو تشدد کے باعث مرجاتی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کو عورت کا بنیادی حق قرار دیا، آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کی لاکھوں بیٹیاں اس حق سے محروم ہیں۔ اسلام نے عورت کو اپنی پسند کی شادی کا حق دیا، لیکن اس حق کے استعمال پر کئی عورتیں غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں۔ اسی طرح عورت کو وراثت میں حصہ دینا فرض ہےمگر اکثر اسے عدالتوں میں جانا پڑتا ہے اور پھر بھی انصاف نہیں ملتا۔ یہ سب ظلم ہے اور اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ قرآن و احادیث میں کئی جگہ بچوں کے ساتھ شفقت کےواضح احکامات ہیں پھربھی لاکھوں بچے جبری مشقت، تشدد اور جنسی زیادتی کا شکار ہیں۔ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں حالاں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کی تعلیم و تدریس کے انتظامات کا درس فرمایا۔ کم سن گھریلو ملازمین کے ساتھ خراب رویے اور تشدد کی خبریں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف لمحۂ فکریہ ہے بلکہ ہماری اجتماعی روش پر ایک کڑا سوالیہ نشان بھی۔

مہمان مقرر ڈاکٹر زینت ہارون نے کہا اسلام نےعورت کوحقیقی وقاراورعظمت بخشی، جائیداد و وراثت میں اس کا حصہ مقرر کیا، شوہر کے انتخاب اور رائے کے اظہار میں آزادی عطا کی، اور ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کی حیثیت سے اس کی عظمت کو تسلیم کیا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کے حقوق کو نہایت اہمیت دی اور عملی زندگی میں ان کی بہترین مثال قائم فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بچے والدین کے لیے امانت ہیں، ان کی اچھی پرورش، تعلیم و تربیت، عدل و مساوات اور محبت دینا والدین کی بنیادی ذمے داری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آتے، انہیں سلام کرتے، گود میں اٹھاتے اور کھیلنے میں شریک ہوجاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکیوں کی پرورش کو باعثِ جنت قرار دیا اور یتیم بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھنے کو جنت میں اپنے قریب ہونے کی بشارت دی۔

 

اجلاس میں جنرل(ر) معین الدین حیدر، کموڈور(ر)سدید انورملک، انجینئر ابن الحسن، شہلااحمد، ڈپٹی اسپیکر کرنل(ر) مختار احمد بٹ، مسرت اکرم، مظفر اعجاز، سلطان چاولہ، ڈاکٹر عامر طاسین، بریگیڈیئر(ر)طارق خلیل، پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، سینیٹر عبدالحسیب خان، مبشر میر اور دیگر نے کہاکہ جرگہ سسٹم اسلام تعلیمات کے برخلاف روایتی رسوم و رواج کے مطابق فیصلہ کرتا ہے جس میں اگر مرد کسی کو قتل کردے تو سزا اُس کے گھرانے کی عورتوں کو بھگتنا پڑتی ہے۔ یہ خلاف شریعہ عمل ہے جس پر علماء کو آواز اُٹھانی چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے پر روک لگا کر دورِ جاہلیت کی اس رسمِ بد کا قلع قمع کر دیا۔اس معاشرہ میں جہاں بیٹی کی پیدائش کو ذلت و رسوائی تصور کیا جاتا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو احترام و عزت کا مقام عطا فرمایا۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ’’جس شخص کے تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی بہتر پرورش کرے، اور اُنہیں اپنی حیثیت کے مطابق پہنائے تو یہ لڑکیاں اس کے لیے آگ سے حجاب ہوں گی ‘‘ لیکن آج ہمارے اپنے ملک میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے جن میں لوگوں نے اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کیا، یہ اندوہناک واقعات ہماری دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور: بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر گرفتار، پولیس کی مزید تحقیقات جاری

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بہو سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کیلئے "عید ملن گالا " کا انعقاد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن

... مزید پڑھیے

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے

یکم مئی: پردے کے پیچھے چھپا راز (احمد شفیق )

احمد شفیق

یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے یومِ مزدور کے طور پر منایا تو جاتا ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ حقیقت اس سے بھی

... مزید پڑھیے

میرے کسان تجھے سلام ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ہم نے بچپن سے ہی یہ جملہ پڑھا اور سنا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ ایک ایسا

... مزید پڑھیے