
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا
اعلان کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیورو آف ساو¿تھ اینڈ سینٹرل ایشیا کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ابتدائی طور پر یو ایس ایڈ پروگرام کے ذریعے10 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار ایلز ویلز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد وبا کی بہتر مانیٹرنگ اور اس حوالے سے ردِ عمل بہتر بنانے کے لیے دی گئی ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ اور پاکستان کی طویل شراکت داری رہی ہے۔
اس وقت سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کی وبائی بیماریوں کی لیب کے 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹس گلگت بلتستان اور پنجاب میں کووڈ۔ 19 کے کیسز پر تحقیق کر رہے ہیں۔





































