
تہران (ویب ڈیسک )ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے
جواد ظریف5سال سے زائدعرصے سےبطور ایرانی وزیر خارجہ خدمات انجام دے رہے ہیں،
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنا استعفیٰ پوسٹ کیا تھا۔26 فروری کو اپنے ایک خطاب میں صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کے کاموں کی تعریف کی تھی ۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ استعفے کی وجوہات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔جواد ظریف عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کا اہم ترین کردار سمجھے جاتے ہیں۔




































