
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان، چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے ماحولیات نے پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ کے باعث سمندر میں ہونے والی
آلودگی کے خاتمے کی خاطر مل کر کام کرنے کے لیے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
مغربی جاپان کے علاقے کِتا کیْوشْو میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں وزرائے ماحولیات نے ان شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جنہیں آئندہ5 سالوں کے دوران ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فضائی آلودگی بشمولل آلودگی پھیلانے والے پی ایم 2.5 ذرات کے خلاف اقدامات، کوڑے کرکٹ کو موزوں انداز میں ٹھکانے لگانے، اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے اور موسمی تبدیلیوں سمیت 8 شعبوں میں مل کر کام کیا جائے گا۔
وزراء نے اتفاق کیا کہ پلاسٹک کے کوڑے کرکٹ سے سمندری ایکو سسٹم پر منفی اثر مرتب ہو سکتا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تینوں ملک مل کر کام کریں گے۔





































