
نئی دلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)بھارت میںکانگرس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی
میں بھارتی حکومت نے 5 اگست کوجموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے میں ایک بار پھر جمہوریت کا گلا کھونٹ دیا گیا ہے ۔
پارلیمنٹ ہاو ¿س نئی دلی میںکانگریس کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال نریندر مودی اور امیت شاہ کی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی فرضی تصویر سے بالکل مختلف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکا غم و غصہ ، مشکلات اور ان کےساتھ بدسلوکی مسلسل جاری ہے اور سابق وزرائے اعلیٰ جو ماضی میں بی جے پی کے سیاسی حلیف تھے ،ارکان اسمبلی ، سیاسی کارکن اور عام کشمیری کئی ماہ سے نظربند ہیں۔
سونیا گا ندھی نے مزید کہاکہ پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران بچوں کوبھی نہیں بخشا جارہا ہے۔سونیا گاندھی نے جاسوسی کے سافٹ ویئر پیگاسس (Pegasus) کے ذریعہ نگرانی کے انکشافات کے بارے میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں حکومت کے کردار پر سوال کیا ۔





































