
نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )بھارتی اپوریشن جماعت کا نگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ
مودی حکومت معیشت کی ناکامی کے بعد نئے نئے قانون لاکر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کو شش کررہی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی بڑھتی بے روزگاری ، بھوک ، عصمت دری ، بدعنوانی اور روزگار میں کمی پر جواب دیں۔
پرینکا گاندھی نے شری کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت روزگار ، معیشت ، کسانوں کو حالت زار درست کرنے ، طلباءکی آواز سننے ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور مہنگائی کوروکنے میں ناکام ہو گئی ہے اور وہ تمام الزام کانگریس پر ڈال رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پانچ سال میں بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔وہ صرف تشہیر میں ہی رہی ہے۔کام کے نام پر وہ زیرو ہے۔
کانگریس جنرل سیکرٹری نے کہاکہ معاشی سطح پر یہ حکومت فیل ہوگئی تو نئے نئے قوانین لاکر لوگوں کو اصل مسائل سے گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جب ملک میں قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی ) ناکام ہو گیا تب مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) لیکر آئی۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے میں کئے گئے نظموں کی مخالفت میں آسام سمیت شمال مشر ق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے طلباءو طالبات نے ان کی مخالفت میں آواز بلند کی تو انہوں نے پولیس سے پٹوایا۔سچائی یہ ہے کہ اس کی ساری ذمہ داری بی جے پی اور وزیراعظم مودی پر ہے۔





































