
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ شاہین باغ کے مظاہرے ایک سازش ہے، کہاں ہے کہ
سیلمپور، جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں گزشتہ ماہ سے جاری مظاہرے کوئی اتفاق نہیں بلکہ لوگوں کا استعمال ہے۔
یہ بات اانہوں نے دلی کے سبسیڈی گراونڈ میں انتخابی جلسے میں خطاب کے دوران کہی۔ دلی میں 8 فروری کو ریاستی انتخابت میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس وقت دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔
نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ اس کے پیچھے ایک ایسا سیاسی ڈیزائن ہے جو ملک میں آپس کی محبت کو توڑنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ اگر صرف قانون کی مخالفت ہوتی تو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اسے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔ آئین اور ترنگے کو سامنے رکھ کر تعلیم بانٹی جا رہی ہے اور اصل سازش سے دھیان ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد پر ملک کی عدلیہ نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے لیکن یہ لوگ عدالتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور یہ باتیں کرتے ہیں آئین کی۔ ان مظاہروں کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکل کا سامنا ہے۔ دلی والے خاموش ہیں لیکن غصے میں بھی ہیں۔ اس ذہنیت کو یہیں روکنا ضروری ہے۔ اگر سازش رچنے والوں کی طاقت میں اضافہ ہوا تو کل کسی اور سڑک اور گلی کو بند کیا جائے گا۔ بی جے پی کو دیا جانے والا ہر ووٹ اسے روکنے کی طاقت رکھتا ہے۔ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دلی کے لوگ کیا چاہتے ہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے، صاف دکھائی دے رہا ہے۔





































