
سرینگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارت کی سینٹرل ریزروپولیس فورس
کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 116بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل اشویراپا نے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں واقع فوجی کیمپ میں خود کوگولی مار لی ۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007 ءسے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 445 ہو گئی ہے ۔





































