واشنگٹن (ویب ڈیسک):مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل
گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کے مابین طلاق دنیا کی تاریخ میں اب تک کی سب سے مہنگی طلاق ثابت ہو سکتی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں 27 سال تک رشتہ ازدواج میں رہے، بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 146 ارب ڈالر ہے۔
امریکی قانون کے تحت طلاق کی صورت میں بل گیٹس کو اپنی آدھی دولت ملنڈا گیٹس کو دینا ہو گی جو تقریبا 73 ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔ اس طرح جوڑے کے درمیان ہونے والی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاق ثابت ہو سکتی ہے