کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے
واپس لے لیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
افغان صدرنے کہا طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔