مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)حماس کے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک ہونے اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں میں کم از کم 220اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے سے اقوامِ متحدہ کے 9ملازمین بھی مارے گئے، غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کا نشانہ حماس کا سرنگ نیٹ ورک ہے،
حماس کی سرنگیں اسرائیل مخالف کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور آغاز کا راستہ ہیں،ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جو دکھائی دیتا ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے،اسرائیلی فضائیہ غزہ کے بہت سے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔حملوں میں حماس کے سینئر رہنماو¿ں کو ترجیحا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حملوں میں تمام سطحوں پر کمانڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کچھ بھی حماس کا ہے، اس پر حملہ کر رہے ہیں۔