
جدہ ( فہیم زیدی،نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 23 پاکستانیوں
سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس عمرہ زائرین کو لے کر مدینہ جارہی تھی لیکن نویریہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں زخمی افراد کو حرا نیشنل اور کنگ عبدالعزیزجنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 23 پاکستانی اور 3 الجزائر کے شہری زخمی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔





































