سری نگر (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ہیرو برہان وانی کے شہادت کے موقع بھارتی فورسز نے مزید 5
کشمیری شہید کر دیئے۔ حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سری نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے۔
غاصب فوج نے ضلع کلگام اور ضلع پلوامہ میں دو، دو اور ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سری نگر کے علاقے بٹمالو میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کا جمعرات کو پانچواں یوم شہادت مناےا گےا ۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی اور ہڑتال کی کال حریت قیادت نے دی تھی آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکلنے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے وادی کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جگہ جگہ قابض فوج کے پہرے رہے ۔