
سرینگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیری آئی ہے
پیر کو جنوبی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 9ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ بیجبہاڑہ میں مخدم پور ہ کے مقام پر قابض فوج نے ایک مکان میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
محاصرے کے دوران علاقے سے گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان شہید ہوا جس کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے فورسز پرپتھراو کیا فورسز نے جوابی کاروائی کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔
اس سے قبل ہفتے کی صبح ترال کے گاوں ہاری پاری گام میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔





































