میلبورن (ویب ڈیسک) آسڑیلیا نے کہا ہے کہ وہ چین کے کورونا کی وباءسے متاثرہ صوبے ہوبی اور ووہان سے
اپنے شہریوں کے انخلاءکے لئے تیار ہے تاہم ان کو پہلے چند روز سکریننگ کے لئے کرسمس آئی لینڈ میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
کینبرا میں ایک بات چیت میں آسڑیلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہاکہ ہم نے ووہان اور ہوبی سے اپنے شہریوں کے انخلاءکی تیاریاں شروع کر دیں ہیں تاہم وہاں سے آنے والوں کو احتیاط کے پیش نظر کچھ عرصہ کرسمس آئی لینڈ میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ انخلاءکا عمل بہت احتیاط اور سست روی اور ’لاسٹ ان فرسٹ‘ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔صوبہ ہوبی میں اس وقت رجسٹرڈ 600 شہری ہیں تاہم یہ نہیں معلوم ہوا کہ کتنوں کا انخلاءکیا جائے گا۔کرسمس آئی لینڈ آسڑیلین سے 1,500 کلو میٹر دور واقع ہے،یاد رہے کہ آسڑیلیا میں کورونا وائرس کے 5کیسز سامنے آ چکے ہیں





































