
اسلام آبا د:
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے میڈیا ہمارا ساتھ دے ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کا ساتھ دیں گے۔
اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اے پی سی میں خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہوسکتی ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر تمام پاکستانیوں کا ایک ہی موقف ہے، ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کرسکتے کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے، کشمیر ہم سے اور ہم کشمیر سے جدا نہیں ہوسکتے۔





































