
دادو(رنگ نوڈاٹ کام)
دادوکےمسیحاؤں نےبےحسی کی انتہاکردی۔حاملہ خاتون کواستال میں داخل کرنےسےانکارکردیا۔خاتون نےاسپتال کےاندرہی رکشےمیں بچےکوجنم دےدیا،جہاں نومولود فوری
طبی امداد نہ ملنے پردم توڑگیا۔دادو کےگاؤں میھوخان چانڈیو کی رہائشی حاملہ خاتون جمیلہ کوسول اسپتال دادو لایا گیا،جہاں لیڈی ڈاکٹرنےخاتون کواسپتال میں داخل کرنےسےانکارکردیا۔تاہم خاتون کی حالت بگڑگئی اوراس نےبچے کورکشے میں ہی جنم دےدیا، نومولود فوری طبی امداد نہ ملنےپردم توڑگیا۔بچےکےوالد ریاض چانڈیوکہناہےکہ اس کی اہلیہ کوداخل کرنے کےمعاملہ پر ڈاکٹرزنےبےحسی دکھائی ہے،اس پرحکومت سندھ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔اسپتال ایم ایس ڈاکٹرعبدالرزاق جونیجو کاکہنا تھاکہ مریضہ اوراس کا شوہر ہمارےپاس تاخیرسےپہنچےتھے،جس پرواقعہ پیش آیا۔





































