
اسلام آباد( رنگِ نو ڈاٹ کام) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مسلسل مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر
سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز اور بڑھا دیئے ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔





































