
لاہور( رنگِ نو ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے بلوں میں گیس نرخ کے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو انکوئری کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا
کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے کیوکہ اس سے براہ راست صارفین متاثر ہورہے ہیں۔ عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو میڈیا میں موثر طریقے سے واضح کرنے اور حکومتی اقدامات کا دفاع کرنے کی ہدایت کی۔





































