
کراچی)رنگِ نوڈاٹ کام)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے شہروں میں کوٹہ سسٹم کی وجہ سے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتیں، دکانیں مسمار کرکے
کراچی کے شہریوں سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔
کورنگی میں تاجروں کے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ
یہ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔ میں وزیر اعظم اور وزیراعلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کے شہریوں کا معاشی قتل بند کیا جائے دکانداروں کو متبادل جگہیں فراہم کی جائیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دکانیں اور مارکیٹیں گرانے سے کراچی کے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں شہر میں آپریشن کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ ہر شہری کا مسئلہ یہ ہماری معیشت اور ہماری سلامتی کا مسئلہ ہے،
انہوں نے کہ میرا عمران خان ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور میئر کراچی سے سوال ہے کہ ان کی کیا کمزوری ہے، عمران خان اور وزیراعلی سندھ جو ڈوریاں ہلارہے ہیں ایم کیو ایم پاکستان کٹھ ان کے سامنے کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے۔




































