اسلام آباد،سکھر(رنگِ نوڈاٹ کام )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے،ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں،
پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ کیس ہی نہیں ۔
۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں انہیں ضمانت مل جائے گی، عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے،کو ئی سمجھتا ہے کہ یہ این آر او ہو گا تو وہ سیا ست سے عاری اور نا سمجھ ہوگا اگر حکومت کہتی ہے کہ این آراو ما نگ رہے ہیں تو عمران خان کو کہہ دینا چاہیے کہ کو ئی این آر او نہیں ہو گا، پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں
۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟ سابق اپو زیشن لیڈر نے کہا کہ ہما ری حکومت کو گرا نے اور نو از شریف کی حکومت کو تہس نہس کر نے میں میڈیا کا بہت اہم کر دار ہے 22کروڑ عوام سے بھی زیا دہ طاقتور ہے۔
دریں اثناء خورشید احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر ہمارے اندیشے سچ ثابت ہونے لگے ہیں ،اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔




































