
کراچی (رنگِ نو ڈاٹ کام )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےمذہبی امورکےچیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہےکہ حج اخراجات میں اضافہ کرکےحکومت نےغریبوں پر ڈرون حملہ
کیا ہے۔مدینہ کی ریاست کےدعویداروں کےپاس سینماگھربنانے کے لیے1400 ارب روپے ہیں ،مگر حج سبسڈی کے لیے پیسے نہیں ہیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منظورکاکڑاورجان عباسی بھی موجود تھے
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور کے پاس قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے وقت نہیں ہے ۔سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تو کوئی ذمہ دارمیسر نہ تھا اس وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔آئندہ اجلاس میں وزیراورسیکریٹری کا ہونا لازمی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں اجلاس بلایا تو وزیر مجبوری بتاکرچلے گئے۔اجلاس میں حج اخراجات بڑھانے پر ملنے والی اطلاعات پر تحفظات رکھےتو اسے اخباری بیان بتا کرٹال دیا گیا۔
انہوں نےکہا کہ حج پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔نئی حج پالیسی کے خلاف سینیٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔حج اخراجات میں اضافہ کرکے حکومت نے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیاہے۔نئی حج پالیسی پرلاکھوں روپے کی کرپشن کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں کے پاس سینما گھر بنانے کے لیے 1400 ارب روپے ہیں مگر حج سبسڈی کے لیے پیسےنہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی ختم کرنے کے حوالے سے مضحکہ خیز بیانات دیئےجارہے ہیں۔





































