کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بالی ووڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ عکسبند کیےگئے سب سے پسندیدہ سین کے بارے میں
مداحوں کو بتایا ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پرمداحوں کے لیے سوالات کا ایک سیشن مرتب کیا۔ ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ وہ کون سا سین ہے جسے آپ شاہ رخ خان کے ساتھ بار بارکرنا چاہیں گی؟جواب میں ماہرہ نے فلم رئیس کے ایک رومانٹک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ والا۔
ان کے اس جواب پرسوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ماہرہ خان نے 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔