جدہ (شوبزڈیسک) اداکارہ سجل علی نے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،اس ویڈیو میں جدہ میں ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کنسرٹ کے دوران مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمن کو اپنے دیگر بینڈ ممبرز کے ہمراہ اسٹیج پر اپنا مشہور کلام کن فیاکن پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سر اے آر رحمن کا یہ کنسرٹ میری زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ ہے، واضح رہے کہ سجل علی نے اپنی فلم کی نمائشکیلئے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے جوسعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے۔