
لاہور/ شوبز ڈیسک )اداکارہ علیزے شاہ اورمنسا ملک کے درمیان جاری تنازع اب قانونی موڑاختیار کر چکا ہے۔ منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے جس
میں دو روز کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں چند شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا، جن میں منسا ملک کا بھی ذکر تھا۔ دونوں اداکارائیں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مبینہ جھگڑے کا شکار ہوئیں، جس کے بعد علیزے نے دعویٰ کیا کہ منسا نےان پر ہاتھ اٹھایا، جواباًعلیزے نے بھی ردِعمل میں منسا کو چپل دے ماری۔
معاملہ اس حد تک بڑھا کہ علیزے شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ منسا انہیں جان سے مارنےکی دھمکیاں دے رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب منسا نے علیزے کے خلاف پولیس سے رجوع کیا۔ اس دوران پروڈیوسرز نے تنازع کو دبانے اور شوٹنگ مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔
تازہ ترین پیش رفت میں منسا ملک نے قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے علیزے سے فوری معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ علیزے نے یہ نوٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کر دیا ہے۔



































