
لاہور( اسپورٹس ڈیسک )اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8
وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 105 رنز کا ہدف 36.1 میں حاصل کرلیا۔ محمد فاروق کی 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز نےخیبرپختونخوا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اس سےقبل 16رنز کے خسارے کا شکار سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 163رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر آؤٹ ہوئی ۔
ناردرن اور خیبرپختونخوا کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان ا یونٹ کا فائنل میچ 8سے 10 دسمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔





































