
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ
ٹرافی 18 سے 23 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے خبر رساں ادارے کوکو بتایا کہ بہاولپور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی ،جس میں بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد شامل ہیں۔ سندھ ٹیم کی قیادت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی کریں گے۔
بلوچستان کی قیادت بدر منیر، پنجاب کی محمد ظفر ، خیبر پختونخوا محسن خان اور اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت انیس جاویدکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی اور ہر ایک میچ 40 اوورز پر مشتمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے ملک بھر سے 70 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ان کو ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 23 اکتوبر کو بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔





































