اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی تائیکوانڈو چیمپین شپ 28 اکتوبر سے لاہور
میں شروع ہو گی، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپین شپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں اورچیمپین شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں کے 550 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں، یکم نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔