
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی -20 ورلڈکپ میں شرکت کے لئےقومی سکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ
عرب امارات روانہ ہوگا۔ نیشنل ٹی -20میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔
قومی ٹی -20ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، قومی سکواڈ کے سپورٹ سٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے۔یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے۔،بالنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ یو اے ای لے جانے کی اجازت ہوگی۔





































