
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک ) الفیصل فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر
فٹ بال ٹورنامنٹ یکم فروری سے جی نائن ٹو کراچی فٹ بال گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کریں گے۔ الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کےلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آﺅٹ سسٹم پر سیون اے سائیڈ کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 15 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی انٹری30 جنوری تک کروا سکتی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں سید مقبل حسین نقوی، طارق محمود چوہدری، محمد اسلم گنڈہ پور اور دلاور حسین شامل ہیں





































