لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں۔اپنے
بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹور غیر معمولی حالات میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ٹیسٹ کیلئے دستیابی کا پوچھا تو انکار نہیں کرسکا، مستقبل میں بھی ضرورت پڑی تو کھیلنے کے لیے تیار ہوں گا، میرے لئے وائٹ یا ریڈ بال نہیں ملک کی نمائندگی اہم ہے، اگرچہ گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، فی الحال آسانی نہیں پاکستان کی ضرورت کو دیکھنا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پروفیشنل کے طور پر چیلنج کے کیلیے تیار ہوں، نوجوانوں کیساتھ اپنا تجربہ شیئر کروں گا،کیریئر کے دوران بطور پلیئر اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زیادہ کرکٹ دبئی میں کھیلے جہاں اسپنرز کا کردار اہم رہا، ٹیسٹ میں مواقع نہ ملنے کی وجہ سے فارمیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، اب ضرورت محسوس کی تو تیار ہوگیا، ڈراپ ہونے پر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوان باؤلرز پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، ان کی رہنمائی کی پوری کوشش کروں گا۔
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ سے زیادہ اہم ہے کہ مینجمنٹ نے اپنے پلان میں شامل رکھا، کارکردگی دکھاؤں گا، تو اگلے سال کنٹریکٹ بھی مل جائے گا۔