
مانچسٹر( اسپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ،پاکستان
نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو196رنز کا ہدف دیا ،انگلینڈ کی ٹیم کے اوپنرزجونی بیئرسٹو اورٹام بینٹن نے کھیل کی اچھی شروعات کیں تاہم دونوں کھلاڑی 66رنز پر پولین لوٹ گئے ۔دونوں کھلاڑیوں شاداب خان نے آو¿ٹ کیا ۔
انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے بہترین کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی ۔وہ 66 رنز بنا کر حارث کی بال پر آو¿ٹ ہوئے ۔
پاکستا ن کی جانب سے محمد حفیظ نے 69اورکیپٹن بابر اعظم نے 56رنز بنائے ۔شاداب نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔انگلش ٹیم کو پاکستان سے ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔قبل ازیں ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکا ہے ۔





































