
پشاور(اسپورٹس ڈیسک )خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا جس
میں 27 خواتین معین خان اکیڈمی میں مختلف مہارتوں اور فٹنس کی تربیت حاصل کریں گی۔تفصیلات کے دوران ہفتہ سے شروع ہونے والی14دن تک جاری رہنے والے کیمپ کے دوران 27 کھلاڑی خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ، ڈیوڈ ہیمپ ، بالنگ کوچ ارشاد خان ، اور ڈرکس سائمن کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گی۔ کنڈیشن کوچ کے ساتھ ساتھ اکیڈمی کے کوچ محسن کمال اور نوید انجم بھی شامل ہیں۔
یہ کیمپ قومی ٹیم کے کوچوں کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آنے والے کرکٹرز کا مشاہدہ کریں اور انہیں اعلی سطح پر ترقی کی منازل مہارت اور فٹنس کی سطح کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔جمعہ کو یہاں سے جاری کردہ پی سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کیمپ سخت کرونا اختیاطی تدابیر کے تحت منعقد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں اور معاون عملے کو مقامی ہوٹل میں رکھا جائے گا۔پی سی بی کے کوویڈ 19پروٹوکول کے مطابق کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے دو ٹیسٹ ہوں گے۔ ان کے پہلے ٹیسٹ گذشتہ 31مارچ کو ان کی رہائش گاہ پر کیے گئے تھے اور جو لوگ منفی ٹیسٹ واپس کرچکے ہیں۔ ان کی کراچی آمد کے بعد 3اپریل کو دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔
کیمپ میںعائمہ سلیم ستی ، انوشہ ناصر ، عاصمہ امین ، اریجہ حسیب ، عائشہ نسیم ، بسمہ امجد ، فجر نوید ، فاطمہ خان ، فاطمہ زہرا ، گل رخ ، گل اسوا ،ہمنہ بلال ، حانیہ احمر ، خوش بخت وسیم ، لائبہ فاطمہ ، لاریب ملک عزیز ، لیوزہ منیر ، مومنہ ریاست خان ، ناجیہ علوی ، نازش رفیق ، ردا اسلم ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار ، سیدہ عروب شاہ ، سیدہ انشرا اسد ، یوسرہ عامر ، زیب ا نسا شاملی ہیں۔





































