ڈبلن( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی، پاکستان اور
آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی۔آئرلینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے گراو¿نڈ دینے سے معذرت کی وجہ سے سیریز ممکن نہیں رہی۔
پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراو¿نڈز دستیاب نہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کے لیے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔