
جوہانسبرگ (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی
انٹرنیشنل میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پیر کو جنوبی افریقہ نے 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) 14 اپریل کو سپر سپورٹ پارک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے اس گراﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دو میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔




































