
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18جون سے کھیلی جانے والی قومی نیٹ بال چمپئن شپ ملک
میں کورونا وائرس کے باعث ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے ،یہ چمپئن شپ اب 27جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان واپڈا چمپئن شپ کے مرد اور خواتین کی ٹیمیں دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مختلف محکموں کی ٹیمیں نے کورونا وائرس کے باعث تربیت نہ ہونے پر دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فیڈریشن نے جون کے آخری ہفتے چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے
۔چمپئن شپ 6 سے9 اپریل تک اور 18 سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔




































