ابوظبی (اسپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل چھ کے بائیسیویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کوآٹھ وکٹوں ہرا دیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اکانوے رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عثمان خواجہ تھے 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد اخلاق صرف ایک رن بنا پائے۔
کولن منرو نے اٹھاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،اہوں نے دوران اننگز دوچھکے اور بارہ چوکے لگائے۔افتخار نے شاندار بیٹنگ کر تے ہوئےانتالیس گیندوں پر اکہتررنز بنائے، انہوں نےچھ چھکے اور پانچ چوکے جڑے ۔کراچی کنگز کے وقاص اور عباس نے ایک، ایک وکٹ لی ۔
اسللام آباد یو نائیٹڈ نےپہلے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو کھیلنے کی دعوت دی تو مقررہ اوورز میں کراچی کنگز نے ایک سو اکانوے رنز اسکور کیے
کراچی کنگز کے شرجیل خان پچیس اور مارٹن گپٹل چھ رنز ہی بنا سکے۔ بابراعظم نے بہترین کھیل پیش کیا ،نجیب اللہ زدران کے ساتھ ایک سو سترہ رنز کی پارٹنرشپ کی۔