
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کا
آغاز پانچ جولائی سے ہوگا، جوچھ اگست تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل تیرانوے ٹیموں کے تقریبا اٹھارہ سو کرکٹرز شرکت کریں گے، جنہیں اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع بھی مل سکے گا۔
ایونٹ میں شامل ہر میچ دوروز پر مشتمل ہوگا،جہاں ایک دن سواوورز کرائے جائیں گے۔ اس دو روزہ میچ کے ایک دن میں مجموعی طور پرسات گھنٹوں اور بیس منٹ کا کھیل ہوگا، اس دوران دوپہر بارہ سے دوپہردوبجائے تک دوگھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو پچھتراوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باﺅلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ پندرہ اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل تمام سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اس کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیمپئن قرار پائے گی ۔




































