
کراچی ( ویب ڈیسک ) ہاکی کے سابق اولمپین نوید عالم خالق حقیقی سے جاملے ۔وہ بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کئی
روز سے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
ان کے خاندانی ذرائع نے موت کی تصدیق کر دی ہے ۔گزشتہ چند روز قبل نوید عالم کی علالت اور علاج کے حوالے سے خبر یں میڈیا پر زیر گردش رہی تھیں ۔
نوید عالم علاج پر آنے ولا خرچ کا تخمینہ چالیس لاکھ روپے بتایا گیا تھا ۔سندھ حکومت نے سابق اولمپین کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ،جس کے بعد علاج جاری تھا ،جبکہ حکومت پنجاب نے بھی ان کے علاج کا اعلان کیا تھا ۔نوید عالم کی کیمو تھراپی کی گئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ۔




































